• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

جدہ (شاہدنعیم )سعودی عرب میں شمالی صوبے قریات گورنری میں واقع گھر کے ایک کمرے میں منگل کی صبح آگ لگنے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 3بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ الجوف النقیب میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے میڈیا ترجمان کیپٹن عبدالرحمن الضویحی نے بتایا کہ آج صبح 4 بجکر 54منٹ پر القریات گورنری میں سیکورٹی گشت کرنے والوں کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ التشیلت محلے میں گراؤنڈ فلور پر مشتمل ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ فوری طور پر ٹیمیں وقوعہ پر روانہ ہوگئیں اور گھر میں گھس کر آگ پر قابو پالیا۔

دنیا بھر سے سے مزید