• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز آج ہوگا

خواتین کے لیے مخصوص پنک بسوں میں فیئر کلیکٹرز بھی خواتین ہی ہوں گی۔
خواتین کے لیے مخصوص پنک بسوں میں فیئر کلیکٹرز بھی خواتین ہی ہوں گی۔

کراچی میں پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا افتتاح آج ہوگا۔

پنک بس سروس میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

خواتین کے لیے مخصوص پنک بسوں میں فیئر کلیکٹرز بھی خواتین ہی ہوں گی۔

پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک بس سروس سےخواتین کو بہترین سفری سہولیات ملیں گی۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ کے بعد چلیں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات کے بعد ہر ایک گھنٹے بعد پنک بس سروس چلائی جائے گی

بس سروس کا آغاز ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

پنک پیپلز بس ملیر ماڈل کالونی سے آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید