• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفی جاوید کا شاہ رخ خان سے شادی کی خواہش کا اظہار


بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

عرفی جاوید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔

اُنہیں اس وائرل ویڈیو میں فلم’پٹھان‘ کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں فلم دیکھوں اور میں کل یا پرسوں دیکھنے کے لیے جاؤں گی۔

اُنہوں نے فلم’پٹھان‘ کا بائیکاٹ کرنے والوں سے کہا کہ’بائیکاٹ کرنا ہے تو مجھے کردو لیکن شاہ رخ خان کو ضرور دیکھو۔

اس دوران ایک صحافی نے عرفی جاوید سے سوال کیا کہ شاہ رخ خان کو کیا  پیغام دینا چاہیں گی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کونسا میری یہ ویڈیو دیکھیں گے تو اِدھر اُنہیں کچھ بھی بولنے کا کیا فائدہ۔

یہ جواب سن کر صحافی نے کہا کہ شاہ رخ خان یہ ویڈیو ضرور دیکھیں گے۔

جس کے بعد عرفی جاوید نے کہا کہ شاہ رخ خان، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ مجھے اپنی دوسری بیوی بنالیں۔

یہی نہیں بلکہ اُنہیں ایک اور وائرل ویڈیو میں فلم ’پٹھان‘ کے سیکوئل میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید