گجرات کے علاقے کنجاہ میں ظہور الہٰی ہاؤس پر غیر قانونی پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکتوں پر عدالت جائیں گے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کو رات کے اندھیرے میں ہراساں کیا گیا، 2 ماہ کی نگراں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے، شہباز شریف چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کریں، اب لوگ ان کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کام صاف اور شفاف الیکشن کرانا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی ہو رہی ہے، مگر انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کارروائیوں پر لگا رکھا ہے۔