وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوئی بھی باعزت شخص دوستوں کے دیے ہوئے تحفے نہیں بیچتا۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری کی دنیا میں عزت ہے کیونکہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا سیاست میں اعلیٰ مقام ہے، انہوں نے 73ء کا آئین بحال کیا، سابق صدر نے اپنے دور میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دی۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی عزت یہ تھی کہ ایک ملک کے حکمران نے اُنہیں جہاز سے اتار دیا، کوئی باعزت شخص دوستوں کے دیے ہوئے تحفے نہیں بیچتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی عزت یہ تھی کہ وہ سفارتی استثنیٰ کی پناہ میں امریکا جاتے تھے۔