• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل نے کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بھارت کے نوجوان اداکار اور باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کی تعریفوں کے پل پاندھ دیئےاور بتایا کہ محبت نے کس طرح انہیں خود کو بہترین شخص بنانے میں مدد فراہم کی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے کہا کہ میں اپنی بیوی کترینہ کیف سے بہت محبت کرتا ہوں اس لیے مجھے زندگی سے پیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی نے انہیں ایک اچھا انسان بنایا ہے، کترینہ کیف سے محبت کرنے کے بعد وہ خود کا ایک بہترین ورژن بن گئے ہیں۔

وکی کوشل نے کہا کہ ایک محبت کرنے والا شخص ہمیشہ اپنے آپ کا بہترین ورژن ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہی چیز مجھ سے نکل رہی ہے، میں اپنی بیوی اور خاندان سے بہت پیار کرتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید