• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات، ویڈیوز وائرل

— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔

کترینہ کیف نے حال ہی میں لندن میں منعقد ہونے والے اپنے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کے ایونٹ میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی مدعو کیا تھا۔

اس موقع پر پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ ویڈیوز بنائیں۔


یہ ایونٹ 8 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہوا، جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز لاریب رحیم، رومینہ بیگم، رمشاء وسیم، عاطفہ ارشد، مریم ملک اور مہوش الماس نے شرکت کی اور کترینہ کیف کے ساتھ ملاقات کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

کترینہ کیف کے میک اپ برانڈ کا ایونٹ لندن میں کیوں منعقد ہوا؟

یہ ایونٹ کترینہ کیف کے میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ کی برطانیہ میں پذیرائی کے حوالے سے منعقد ہوا۔

لندن کے معروف بیوٹی ریٹیلر’اسپیس این کے‘ میں ہونے والی اس ایونٹ میں برانڈ کی پراڈکٹس بھی پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے برانڈ ’کے بیوٹی‘ کو 2025ء میں برطانوی مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید