• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے سیف کی انسٹاگرام پر ’لائبریری‘ کیساتھ دھماکے دار انٹری

فوٹو بشکریہ سیف علی خان/انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سیف علی خان/انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے انسٹاگرام کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا، جس کے ساتھ ہی انہیں فالو کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

سیف علی خان نے اپنے نئے آفیشل اکاؤنٹ سے پٹودی ہاؤس کی لائبریری کا منظر شیئر کیا ہے۔ انسٹاگرام پر آ کر انہوں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو فالو کیا، جس کے جواب میں کرینہ نے بھی انہیں فالو بیک کر لیا ہے۔

سیف نے ایک پرانے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا ایک ’سیکرٹ اکاؤنٹ‘ موجود تھا جسے وہ صرف براؤزنگ کے لیے استعمال کرتے تھے، لیکن وہ اس کی لت اور پروموشنز کے دباؤ سے بچنے کے لیے عوام کے سامنے آنے سے ہچکچاتے تھے۔

سیف علی خان کو حال ہی میں پریا درشن کی فلم ’حیوان‘ میں اکشے کمار کے ساتھ دیکھا گیا۔ یہ فلم 17 سال بعد دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ بڑے پردے پر لائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید