• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہدایتکار کا سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق نیا انکشاف

سشانت سنگھ راجپوت، فائل فوٹو
سشانت سنگھ راجپوت، فائل فوٹو 

آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بھارتی ہدایتکار انوراگ کشپ نے ایک نیا انکشاف کردیا۔

انوراگ کشپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے موت سے تین ہفتے قبل اپنے مینجر اُدے سنگھ گوری کے ذریعے مجھ سےرابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اُنہوں نےبتایا کہ دراصل بہت عرصہ پہلے سشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے رابطہ بالکل منقطع کردیا تھا اور میں یہ فیصلہ کرچکا تھا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام نہیں کروں گا اور میں اب دوبارہ کسی برے تجربےسے نہیں گزروں گا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ لیکن جب تین ہفتے کے بعد مجھے یہ خبر ملی کہ اداکار کی موت ہوگئی ہے تو مجھے بہت برا محسوس ہوا اور میں یہ سوچنے لگا کہ جب سشانت نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے بات کیوں نہیں کی۔

انوراگ کشپ نے کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگر میں اس وقت بات کرلیتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس ایک واقعہ کے بعد میں نے ان تمام لوگوں سے بات کرنا شروع کردیا جن سے میں کئی سالوں سے رابطے میں نہیں تھا۔


واضح رہے کہ تحقیقات کرنے والے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 2020 ء میں ہونے والی سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کو تحقیقات کے بعد خودکشی قرار دے دیا تھا۔ 

لیکن گزشتہ سال اداکار کے پوسٹ مارٹم کے ایک عینی شاہد روپ کمار شاہ نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار سشانت سنگھ کی لاش دیکھی تو میں نے اپنے سینئرز سے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل کا معاملہ ہے۔

روپ کمار شاہ نے بتایا کہ میں نے ان سے یہاں تک کہا کہ ہمیں اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے لیکن میرے سینئرز نے مجھے روک دیا اور کہا کہ صرف لاش کی تصاویر لے لو اور جلد از جلد اسے پولیس کے حوالے کر دو۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید