• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے ماڈل پولیس سٹیشنوں کو فراہم کی گئی 3سال کی گرانٹ کی پڑتال

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرپی اوکے حکم پرراولپنڈی کے ماڈل پولیس سٹیشنوں کو فراہم کی گئی 3سال کی گرانٹ کی پڑتال شروع کردی گئی۔ریجنل پولیس آفیسرمحمدوصال فخرسلطان راجہ نے اپنے آفس کے دواہلکاروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی ۔جس نے یکم جولائی 2013سے تاحال تقریباً تین سال کے ریکارڈکی چیکنگ کا کام شروع کردیا۔راولپنڈی میں  پنجاب حکومت کے احکامات پر8ماڈل پولیس سٹیشن  بنائے گئے ہیں جن میں  کینٹ ،نیوٹاؤن،روات،واہ کینٹ ،ٹیکسلا،سول لائن ،وارث خان اوربنی پولیس سٹیشن شامل ہیں ان تھانوں کو ماہانہ 60ہزارروپے فی تھانہ گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ معمول کا آڈٹ ہوچکا ہے جب کہ ذرائع کاکہناہے کہ کلریکل سٹاف میں باہمی چپقلش کی وجہ سے بعض شکایات پرپڑتال کا فیصلہ کیاگیا ہے، آرپی اوآفس سے محمدریاض اورایک دیگراہلکارنے پیرکوسی پی اوآفس کی اکاؤنٹ برانچ کا دورہ کیا اورماڈل پولیس سٹیشنوں کے بارے میں ریکارڈکی چیکنگ کی۔
تازہ ترین