• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیے

ایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کےلیے 27 نام شارٹ لسٹ کرلیے
ایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کےلیے 27 نام شارٹ لسٹ کرلیے

کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پرضمنی انتخابات سے متعلق ایم کیوایم کی حکمت عملی تیار کرلی۔

 ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کےلیے 27 نام شارٹ لسٹ کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے 9 حلقوں میں ایم کیو ایم مضبوط امیدوار سامنےلائے گی، حتمی ناموں کےسلسلےمیں رات کورابطہ کمیٹی کااجلاس ہوگا۔

ایم کیو ایم کے متوقع ناموں میں فاروق ستار، مصطفی کمال، خوش بخت شجاعت شامل ہیں۔

ان کے علاوہ قادرخانزادہ، ارشدحسن، ارشد وہرہ، شبیرقائم خانی اور دیگرشخصیات بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید