عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دوران حراست مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن مجھے جگائے رکھا گیا۔
اسلام آباد کی عدالت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کسی نے تشدد نہیں کیا لیکن ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا۔
اس موقع پر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ عدلیہ نے شیخ رشید کو انصاف دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو 6 گھنٹے ہاتھ پاؤں باندھ کر موبائل کا پاسورڈ مانگا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ہاتھ پر زخم کے نشان صاف نظر آرہے تھے۔
شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ اگر شیخ رشید کو کراچی لے جایا جاتا تو انہیں مروا دیا جاتا۔