• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان آگیا

فوٹو بشکریہ شاہین شاہ آفریدی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ شاہین شاہ آفریدی / ٹوئٹر

نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان آگیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے نکاح کے موقع کی تصاویر شیئر کیں۔ 

اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے تحریر کیا ’الحمداللّٰہ، اللّٰہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور کریم ہے۔‘

شاہین آفریدی نے دعا کی ’ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا لباس رہیں۔‘

ساتھ میں شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے تحریر کیا کہ آپ لوگوں کی نیک تمناؤں اور اس دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ 

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید