• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز سمیت  64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کو ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق فیاض احمد موہل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ اور محمد سرمد تیمور کو ڈی سی شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔

شاہد عمران مارتھ ڈی سی منڈی بہاؤالدین، حسن وقار چیمہ ڈی سی راولپنڈی اور ظہیر انور ڈی سی بہاولپور ہوں گے۔

عمر جہانگیر ڈی سی ملتان، علی عنان قمر ڈی سی فیصل آباد اور عدنان محمود اعوان کو ڈی سی سیالکو ٹ تعینات کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید