• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کارگو ٹرین کو حادثہ، 50 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

امریکا میں مال گاڑی کی 50 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کارگو ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق شدید سرد موسم کے سبب آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے، فائر بریگیڈ میں موجود پانی جم گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 بوگیوں پر مشتمل امریکی کارگو ٹرین میں کیمیکل موجود تھا۔

واضح رہے کہ کارگو ٹرین کو حادثہ اوہایو اور پینسلوینیا کے سرحدی علاقہ میں پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید