• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم اور صدر کی پرویز مشرف کی وفات پر تعزیت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں صدر عارف علوی نے سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

قومی خبریں سے مزید