• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میزائل روسی نہیں اپنے علاقوں میں موجود جارح فوج کے خلاف استعمال کرینگے، یوکرین

امریکا کی جانب سے یوکرین کو جدید لانگ رینج میزائلوں کی فراہمی پر یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف نے کہا ہے کہ یوکرین نئے لانگ رینج میزائلوں سے روسی علاقوں کو نشانہ نہیں بنائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی لانگ رینج میزائل یوکرینی علاقوں پر قابض روسی فوج کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔ 

یوکرینی وزیر دفاع نے کہا کہ غیرملکی امدادی ہتھیار روسی علاقوں کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔ غیرملکی امدادی ہتھیار قابض روسی فوجی یونٹس کے خلاف استعمال ہوں گے۔ 

کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی لانگ رینج میزائل یوکرین کو دی جانے والی 2 ارب ڈالر سے زائد کی امریکی فوجی امداد میں شامل ہیں۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوی اور مالی امداد کر رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس نے گذشتہ برس 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید