• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سسٹم میں ریفارمز وقت کی ضرورت ہے، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے الیکشن سسٹم میں ریفارمز کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہی سید نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر بھی مختلف حلقوں سے انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی کلچر ہے جب بھی انتخابات ہوتے ہیں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ساتھ مزید سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے، پیپلز پارٹی نے بغیر ٹینڈر کے اربوں روپوں کے کام کروا کر انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد رکھی۔

شاہی سید نے یہ بھی کہا کہ شہریت کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے، 40 سال سے رہنے والوں کے بچوں کو بھی ڈومیسائل کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید