وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری کو ہو گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلےکی مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔