• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر حملہ، جے آئی ٹی نے مزید گولیاں واقعے کا حصہ بنا دیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے کنوینر غلام محمود ڈوگر اور ممبر انور شاہ نے مزید گولیوں کو واقعے کا حصہ بنا دیا۔

حملے میں 31 گولیوں کی فرانزک رپورٹ 16 دسمبر کو مرتب کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر اور انور شاہ نے فرانزک ایجنسی سے 3 جنوری کو ایک اور رپورٹ مرتب کرا دی۔

2حملہ آور، ان کے زیرِ استعمال اسلحے اور گولیوں پر مبنی رپورٹ 16 دسمبر 2022ء کو تیار کی گئی تھی۔

جے آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب یہ دونوں رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کی فرانزک رپورٹ تحریکِ انصاف کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی، یہ رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے تجزیاتی نتائج پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں حملے کے مقام کے علاوہ 2 مقامات سے ملنے والی گولیوں اور ان کے خول کا تجزیہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک شوز شاپ اور ایک فارمیسی کی چھت سے 10 گولیاں اور خول ملے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوز شاپ اور فارمیسی کی چھتوں سے ملنے والی گولیاں اور خول فرانزک کے لیے بھجوائے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف نے دوسری فرانزک رپورٹ میں میڈیا کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جبکہ حملے میں تیسرے ملزم کی موجودگی کی خبر خود بنا کر میڈیا کو جاری کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید