• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ساتھ کوئٹہ اسٹیڈیم سے تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھیلا گیا، جسے جاوید میانداد سمیت کئی سابق کھلاڑیوں اور نامور شخصیات نے دیکھا تھا۔

جاوید میانداد نے بگٹی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے کی تصویر شیئر کی اور ان کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بھی عمدہ پرفارمنس دکھائی، تاہم میچ 3 رنز سے سرفراز الیون کے نام رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید