سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر آصف زرداری پر قتل کے الزام کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے جیسے الزام کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف اسی الزام کے تحت نئی ایف آئی آر عدالتی اجازت سے مشروط قرار دے دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات شیخ رشید کی حد تک معطل کیے جاتے ہیں، شیخ رشید کی درخواست پر حکم امتناع آئندہ سماعت 16 فروری تک رہے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیماڑی اور لسبیلہ میں مقدمات کے مدعیان کو بھی نوٹس جاری کردیے۔