• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔

دبئی سے میت لے کر آنے والی پرواز ایم ایل ایم 567 میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ، صاحبزادی اور دیگر بھی کراچی پہنچے ہیں۔

پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 12 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

خصوصی پرواز MLM-567 نے رات 9:51 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

طیارے کو کراچی کے اولڈ ٹرمینل کے قریب پارک کیا گیا تھا۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت اور اہل خانہ کو اولڈ ٹرمینل سے سخت سیکیورٹی میں ان کی منزل پر پہنچایا گیا۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت لے کر آنے والا طیارہ ایئر بس اے 319 کمپلیکس ایسوی ایشن مالٹا کی ملکیت ہے جو لگ بھگ 14 سال پرانا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

قومی خبریں سے مزید