کےالیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان ایک ہزار میگاواٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ ہوگیا۔
اسلام آباد میں کےالیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق کےالیکٹرک اور چینی کمپنی ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کریں گی۔
ایم او یو کے تحت آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔
کےالیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
سی ای او کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ ایم او یو کراچی کے صارفین کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی جنریشن مکس میں صاف، پائیدار اور سستی توانائی کا حصہ بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کا عالمی تجربہ قابل تجدید توانائی کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔
چینی کمپنی کے سی ای او وانگ منشینگ نے کہا کہ کم لاگت، صاف توانائی سلوشنز کی فراہمی کیلئے نئی منصوبہ بندی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین انرجی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔