چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہیں قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں، پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش کرکے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی، یہ جتنا مرضی کوشش کرلیں مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔