• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں

فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں۔

پنجاب بھر میں جہاں بھی پیٹرول پمپس کھلے ہیں، وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پیٹرول پمپس پر بلیک میں پیٹرول بیچا جارہا ہے۔

فیصل آبادشہر کے مختلف پمپس پر پیٹرول کی مصنوعی قلت برقرار ہے، بعض پیٹرول پمپس پر محدود مقدار میں پیٹرول کی فروخت جاری ہے اور لوگ لمبی قطاروں میں لگ کر پیٹرول ڈلوا رہے ہیں۔

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ضرورت پوری کرنے کےلیے انہیں سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

گوجرانوالہ میں بھی پیٹرول کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے، شہر کے 75 فیصد پیٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب ہی نہیں، جہاں پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

سرگودھا میں متعدد پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول اسٹاک ختم ہونے کے نوٹس بورڈ لگا کر معذرت کرلی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول بلیک میں 300 سے 400 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، جو پہنچ سے دور ہے۔

خوشاب، منڈی بہاءالدین اور کمالیہ سمیت دیگر شہروں میں بھی پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔

قومی خبریں سے مزید