• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بحالی میں تربیلا پاور ہاؤس 7 بار فیل ہوا، حکام

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کےلیے قائم انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

سیف اللّٰہ ابڑو کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں کمیٹی کو 23 جنوری کے بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔

قائمہ کمیٹی کے مطابق مصدق ملک کی مصروفیات ہیں، ایک ہفتے میں محکمانہ انکوائری کرکے ابتدائی رپورٹ دینے اور این ٹی ڈی سی کے ڈپٹی منیجرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت دے دی۔

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ بریک ڈاؤن کی انکوائری ابھی فائنل نہیں ہوئی، کمیٹی نے مائیکرو سیکنڈ لیول پر وولٹیج کا جائزہ لیا۔

چیئرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایا تحقیقات کر رہے ہیں کہ بریک ڈاؤن کے وقت نارتھ اور ساؤتھ سسٹم الگ کیوں نہیں ہوئے۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کےلیے نیپرا میں بھی اجلاس ہوا، ہم نے روٹ کاز اینالسز کے بعد بحالی پر توجہ کی۔

اجلاس میں پاور ڈویژن حکام نے انکشاف کیا کہ ملک میں حالیہ بجلی بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کے دوران تربیلا پاور ہاؤس7 بار فیل ہوا۔

چیئرمین نیپرا کی قائمہ کمیٹی پاور کو بریفنگ دی کہ بجلی کی مکمل بحالی میں 48 گھنٹے کا وقت لگا، بریک ڈاؤن کے بعد سسٹم بروقت ری اسٹارٹ نہیں ہوا، بریک ڈاؤن کا مسئلہ پورے ملک میں نہیں پھیلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کررہے ہیں، بریک ڈاؤن کے وقت آئسولیشن کیوں نہیں ہوئی۔

چیئرمین نیپرا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہائیڈرو پاور کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد حکام نے منگلا پاور ہاؤس اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید