• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا۔

تنازعات کا شکار اداکار فیروز خان کے خلاف مبینہ طور پر ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اداکار کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔

اداکار منیب بٹ نے اہلیہ ایمن خان اور منال خان کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے خلاف سائبر کرائم میں فیروز خان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ سمیت چند ساتھی فنکاروں کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا۔

فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جس میں ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات درج تھیں، اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کردیا۔

بعدازاں ساتھی فنکاروں جن میں ثروت گیلانی، فرحان سعید، منیب بٹ شامل ہیں نے فیروزخان کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا، اس کیس کی تفتیش کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید