سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ضمنی الیکشن کے لیے این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
راولپنڈی کی ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ این اے 60 سے بلے کے نشان پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ مری پولیس نے اسلام آباد ڈیوٹی جج کے پاس شیخ رشید کی گرفتاری کی درخواست دی، پولیس ان کو اڈیالہ جیل سے مری لے کر جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری پولیس دو روز قبل شیخ رشید سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی، مری مقدمے میں جو برآمدگی ہونی تھی وہ ہماری چیزیں ہیں، الیکشن مہم کا آخری جلسہ لیاقت باغ میں کریں گے۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی سول کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد کی گئی، دلائل میں کہا گیا کہ وہ ملک سے بھاگ جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ اور مری پولیس شیخ رشید سے جیل میں تفتیش کر چکے ہیں۔