• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: آگ بجھانے کیلئے پانی برسانے والا بوئنگ 737 تباہ، دونوں پائلٹ زندہ بچ گئے

بوئنگ 737 زمین پر گر کر تباہ ہوا۔
بوئنگ 737 زمین پر گر کر تباہ ہوا۔

مغربی آسٹریلیا میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے پانی برسانے والا بوئنگ 737 تباہ ہوگیا لیکن دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر بچ گئے۔

جہاز فٹزگیرالڈ نیشنل پارک میں لگی آگ بجھا رہا تھا کہ نیچے آ گرا۔

حادثے کے بعد فضا سے لی گئی تصاویر میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ طیارے کا اگلا حصہ مکمل تباہ حال ہے۔

دونوں پائلٹ اسپتال میں ایک دن رہنے کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں، صوبائی ایمرجنسی سروسز منسٹر اسٹیفن ڈاسن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں سے پائلٹس کا زندہ نکلنا معجزے سے کم نہیں۔

یہ بڑا طیارہ پہلے مسافر جہاز تھا جس سے آگ بجھانے کیلئے پانی برسانے کا کام لیا جا رہا تھا۔

آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ آسٹریلیا میں بوئنگ 737 کے زمین سے ٹکرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید