• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سنگھ بیٹے کے ماما کے بجائے بار بار پاپا کہنے پر رو پڑیں

کامیڈین بھارتی سنگھ کو بیٹے ’لکش‘ کے ماں کے بجائے بار بار پاپا کہنے نے رُلا دیا۔

بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچھیا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بیوی اور بیٹا لکش نظر آرہے ہیں، جس کے کیپشن میں’اونلی پاپا‘درج ہے اور ساتھ ہی دل کا ایموجی بھی لگایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی سنگھ جیسے ہی کار میں بیٹھتی ہیں تو اُن کا بیٹا لکش ماں کہنے کے بجائے پیارے انداز میں متعدد بار پاپا کہتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ہرش نے بتایا کہ بیٹے لکش کی والدہ کے ساتھ ویڈیو عکس بند کی، ہم اپنے بیٹے کو پیار سے گولا بھی کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سفر کے دوران گاڑی میں بھارتی نے بیٹے سے ماں کا لفظ سننے کی پوری کوشش کی لیکن اسے ماما کے بجائے پاپا سننے کو ملا۔

ہرش لمباچھیانے کہا کہ بیٹے کے ردعمل پر بھارتی سنگھ کا دل ٹوٹ گیا اور اُس نے رونے کی ایکٹنگ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لکش جس نے سفید شرٹ پہنی ہوئی ہے، وہ اپنی آیا کی گود میں ہے اور ماں بھارتی سنگھ اُس کے بالکل ساتھ بیٹھی ہے۔

کامیڈین اس موقع پر کہتی ہے کہ میرے بیٹے کی آنکھ کے پاس دو جگہ پر مچھر نے کاٹا ہے، ساتھ ہی وہ گولا کی دائیں آنکھ کو چھوتی ہیں۔

اس پر لکش کے منہ سے پاپا کا لفظ نکلتا ہے، جس پر بھارتی سنگھ بولتی ہیں کہ کیمرے میں بیٹا ماما بول دو، لیکن وہ متعدد بار پاپا کہتا ہے۔

بیٹے کے ردعمل پر بھارتی سنگھ کئی بار ماں، ماں کہتی ہیں لیکن بیٹا ایک بار پھر پاپا کہہ دیتا ہے، جس کے بعد کار میں ہنسنے کی آواز بلند ہوجاتی ہے اور کامیڈین اس دوران اداس چہرہ بناکر رونے کی اداکاری کرتی ہیں۔

اس ویڈیو پر کئی اداکاروں اور جوڑے کے مداحوں نے تبصرے کیے ہیں اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید