• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر طیارے میں دوران پرواز آتشزدگی، 4 افراد زخمی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے اُڑان بھرتے ہی اس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا جس کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے سانڈیاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں موجود مسافر کے لیپ ٹاپ کے بیٹری پیک میں آگ لگ گئی۔ 

واقعہ رونما ہوتے ہی طیارہ واپس اسی ایئرپورٹ پر دوبارہ لینڈ کرگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں موجود عملے کا ایک رکن، لیپ ٹاپ رکھنے والا مسافر اور ساتھ موجود دیگر دو مسافر زخمی ہوئے جنہیں طیارہ واپس آنے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی طیارے نے اُڑان بھری تو اس کے چند منٹ بعد ہی فرسٹ کلاس میں موجود ایک مسافر کے بیگ سے اچانک دھواں اٹھنے لگا۔

اس نے مزید بتایا کہ ’مسافر نے خود کو بچاتے ہوئے بیٹری چارجر پیک خود سے دور پھینکا جو اچانک پھٹ گیا اور اس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

ایک اور مسافر نے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ آگ بجھانے والے آلات لے کر اس جانب بڑھا اور آگ کو قابو کرلیا، تاہم اس دوران کچھ لوگ اس آگ سے جل کر زخمی بھی ہوئے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید