• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر کی زندگی کو خطرہ ہے، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں،اہلیہ محمد خان بھٹی

محمد خان بھٹی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کی زندگی کو خطرہ ہے، چیف جسٹس پاکستان ازخود نوٹس لیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی۔

محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے کہا کہ  3 دن گزرنےکے بعد بھی میرے شوہر کا کوئی پتا نہیں، شوہر سمیت گرفتار 4 افراد پر بھی بد ترین تشدد کیا جا رہا ہے۔

 اہلیہ محمد خان بھٹی نے کہا کہ  3 دن پہلے میرے شوہر کو سندھ ہائیکورٹ جاتے ہوئے مٹیاری سے گرفتار کیا گیا اور انہیں آئینی اور قانونی حق حاصل کرنے سے بھی روکا گیا۔

 محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اس لاقانونیت کا بھی فوری از خود نوٹس لیں۔

قومی خبریں سے مزید