• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارِ سرکار میں مداخلت : 15 فروری کیلئے عمران خان کی طلبی کے لیے سمن جاری

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی نے 15 فروری کے لیے عمران خان کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ پیدل چلتے نظر آئے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے۔

کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید