سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیش ہوگئے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راسخ الہٰی درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے پیش ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے راسخ الہٰی کو سوالنامہ دیا ہے، ق لیگی رہنما نے سوالات کے جوابات کےلیے وقت مانگ لیا۔
راسخ الہٰی اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔