• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ منانے کا فیصلہ واپس

بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ’گائے کو گلے لگانے کا دن‘ منانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جانوروں کے فلاحی بورڈ نے بدھ کے روز 14 فروری کو گائے سے گلے ملنے کے دن کے طور پر منانے کی ہدایت دی تھی۔

لیکن آج جاری ہونے والے نئے نوٹس کے مطابق مشاورتی بورڈ نے یہ ہدایت واپس لے لی ہے جس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام اور منسٹری آف فشریز، اینیمل ہسبینڈری کی طرف سے گائے کو گلے لگانے کا دن منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید