ترکیہ میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء آج صبح استنبول سے لاہور پہنچ گئے۔
انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 15 طالبعلموں کو بھجوانے کے انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ترکی و شام میں تباہ کن زلزلے کے 5 ویں روز 6 سال کے بچے موسیٰ حمیدی سمیت 4 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
موسیٰ حمیدی کے باقی اہلخا نہ اب تک ملبے تلے دبے ہیں، ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 24 ہزار کے قریب ہو چکی ہے۔
ترکی میں زلزلے سے زخمی افراد کی تعداد 78 ہزار کے قریب ہو چکی ہے۔
دوسری جانب امداد سے لدے اقوام متحدہ کے 4 ٹرک شام پہنچ گئے ہیں۔
اقوا م متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں زلزلے سے 53 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے، دونوں ملکوں میں 8 لاکھ 70 ہزار افراد کو خوراک کی ضرورت ہے۔