• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ننکانہ صاحب میں ماورائےقانون قتل کا نوٹس لے لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم شہبازشریف نے تھانہ واربرٹن ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں واقع واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے سے توہین مذہب کے ملزم کو نکال کر ہلاک کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے، امن وامان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید