ریاض (شاہدنعیم )امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد خصوصی ایلچی برائے ایران روب مِیلے کی سربراہی میں اتوار کے روز ریاض پہنچے گا،سعودی میڈیا کے مطابق وفد 13 فروری سے 16 فروری کےخلیج تعاون کونسل کے ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں شرکت کےگا، وفد کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرے گاجس میں مشترکہ ترجیحات بالخصوص علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں تین نکات کی ترجیحات پربھی گفتگو ہوگی جن میں مربوط فضائی ، میزائل دفاع، میری ٹائم سکیورٹی ، اور ایران اور انسداد دہشت گردی شامل ہیں۔