کراچی (افضل ندیم ڈوگر)ٹرائی اینگل کی پراسرار کہانیوں سے جڑے برطانیہ کے نیم خود مختار علاقے "برمودا" سے مریض لے امریکی شہر بوسٹن جاتے ہوئے کینڈین ایئر ایمبولینس طیارہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق گلف اسٹریم G100 جیٹ ایئر ایمبولینس امریکی جزیرہ نینٹکیٹ کے قریب 24000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہی تھی کہ صرف 3 منٹ میں تیزی سے نیچے گرتے ہوئے 11,000 فٹ پر آگئی اور پھر کچھ ہی دیر بعد رڈار سے غائب ہوگئی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے 4 ارکان، مریض اور تیماردار سفر کررہے تھے۔