کراچی( افضل ندیم ڈوگر) برمودا سے بوسٹن جاتے ہوئے امریکی ریاست میساچوسٹس کے جزیرے نانٹکٹ کے قریب لاپتہ کینڈین ایئر ایمبولنس کا ملبہ سمندر سے تلاش کر لیا گیا ہے تاہم طیارے میں عملے کے 4کینڈین ارکان، برمودہ کے شہری مریض اور تیماردار کے زندہ بچنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ گلف اسٹریم جی G-100میڈیکل جیٹ کو پائلٹ نے نانٹکٹ میموریل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا اعلان بھی کیا تھا تاہم ملبے سے اندازہ ہوتا ہے کہ طیارہ 24ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 3منٹ میں گراوٹ کرکے بہت تیز رفتاری سے سمندر سے ٹکرا کر بری طرح تباہ ہوا۔ امریکی کوسٹ گارڈز ہیلی کاپٹرز، طیاروں موٹر بوٹس سے سرچ اینڈ ریسکیو جاری رکھے ہوئے ہیں۔