• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کی خراب بولنگ، بھارت 7 وکٹوں سے کامیاب

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی خراب بولنگ اور فیلڈنگ کے باعث بھارت ایونٹ کا پہلا میچ 7 وکٹوں سے جیت گیا۔ 

گرین شرٹس نے 150 رنز کا ہدف دیا جسے حریف ٹیم نے ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم اچھا آغاز نہ کر سکی، ابتدائی تین وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں۔

اس مشکل میں کپتان بسمہ معروف نے اچھی بیٹنگ کی، پہلے سدرہ امین نے ساتھ دیا، 11رنز بنائے، پھر عائشہ نسیم نے کپتان کے ساتھ شاندار شراکت لگائی۔ کپتان نے 45 گیندو پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

بسمہ معروف اور عائشہ نسیم نے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 149 رنز تک پہنچایا۔

کپتان بسمہ معروف نے 68 اور عائشہ نسیم نے 43 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 38 رنز پر سعدیہ اقبال نے گرائی۔ پھر نشرہ سندھو نے مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لیکن اس کے بعد جیمیما ریچا گوش نے شاندار بیٹنگ کی اور ہدف ایک اوور قبل ہی پورا کرلیا۔ 

جمیما نے 53 اور ریچا نے 31 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید