• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن گالی، اگلے دن معافی عمران کی سیاست ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب - فائل فوٹو
مریم اورنگزیب - فائل فوٹو

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک دن گالی، اگلے دن معافی عمران کی سیاست ہے۔

اسلام آباد میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں، عمران صاحب ایسی باتیں کر کے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکا ہو، چاہے وہ ادارے ہوں، آپ جیسے غیر ملکی ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپیے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کرکے ملک آزاد ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاء کی خلاف ورزی تھا، عمران خان کا دور حکومت ’رول آف لاءنہیں‘ ، ’رول آف جنگل‘ تھا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کیا تم نے رول آف لاء کا سہارا لے کر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟

قومی خبریں سے مزید