کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے جنوبی پنجاب کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے 2 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے دستی بم، اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد جنوبی پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا چکے تھے۔