• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: آٹھ مقام میں برفانی تودہ مکان پر جا گرا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام میں برفانی تودہ ایک مکان پر جا گرا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ مقام کے علاقے لوات بالا میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے تباہ ہونے والے مذکورہ مکان میں موجود افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی وادیٔ گریس اور وادیٔ شونٹھر کی سڑکیں برف باری کے بعد اب تک بند ہیں۔

وادیٔ گریس سے فوج نے ہیلی کاپٹر میں ایک خاندان کو کیل پہنچایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید