• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مشی گن یونیورسٹی کے حملہ آور نے خودکشی کرلی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے کچھ گھنٹوں بعد خود کشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی ہلاکت بظاہر خود کی گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فائرنگ 2 مقامات اکیڈمک بلڈنگ اور یونین بلڈنگ میں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید