اسلام آباد کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ظہیر احمد نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی 2 گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد کچہری میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گاڑیوں کی سپرداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پولیس کو گاڑیاں شیخ رشید کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض گاڑیوں کی سپرداری منظور کی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کی گاڑیاں تھانہ آبپارہ کی پولیس کی تحویل میں تھیں۔