• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراض

وفاقی حکومت کا منی بجٹ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات بے نتیجہ رہی؟

ذرائع کے مطابق صدر نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا دیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنا چاہتی ہے، صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم غور و خوض میں مصروف ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ صدر مملکت چاہتے ہیں کہ بجٹ تجاویز آرڈیننس کی بجائے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی موقف ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکار ہوگا، حکومت صدر مملکت سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت سے درخواست کی جائے گی کہ کابینہ سے منظوری کے بعد فوری آرڈیننس جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مشترکا اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کے لیے دوبارہ صدر مملکت سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے مشترکا اجلاس ختم کیا جاتا ہے تو صدر مملکت دوبارہ اجلاس نہیں بلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید