• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کا ترکیہ اور شام کے سفارت خانے کا دورہ


وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے ترکیہ اور شام کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔

شازیہ مری نے ترکیہ کے سفیر سے زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

شازیہ مری نے جاں بحق افراد کیلئے بلند درجات کی دعا کی اور  زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی میں دعا کی۔

انہوں نے ترکیہ کے سفارت خانے میں یادداشتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

شازیہ مری کا شام میں المناک قدرتی آفت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

دوسری جانب شازیہ مری نے اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے جا کر شام میں المناک قدرتی آفت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس المناک آفت کی خبر نے دل دھلا دیا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے شامی بہنوں اور بھائیوں کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔

قومی خبریں سے مزید