وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ضمنی مالیاتی بل2023 کے پیر یا منگل تک پاس ہونے کے لیے پرامید ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ضمنی مالیاتی بل 2023 پیش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعہ تک کا وقت دیا ہے، آئینی طریقہ کار مکمل کرنے کے لیے یہ ضروری عمل ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پرامید ہوں کہ پیر یا منگل تک مالیاتی بل پارلیمنٹ سے پاس کروالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایم ای ایف پی مسودہ بھیج دیا ہے، جلد اس پر بات بھی شروع ہوگی۔